کراچی (اسٹاف رپورٹر) کبڈی فیڈریشن نے اگلے ماہ ایران اور سری لنکا کی ٹیموں کو دورہ پاکستان کی دعوت دے دی۔ پیر کو سیکریٹری کبڈی فیڈریشن رانا محمد سرور کے مطابق ایران اور سری لنکا سے بات چیت اگلے ہفتے تک فائنل ہو جائے گی۔