اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئرنا ئب صدر اور سا بق وزیر اعظم شا ہد خا قان عبا سی نے کہا ہے کہ حکومت 17 اگست 2023تک اپنی مدت پوری کرے گی۔ ہم نے عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ہے اب ہم ملکی معاملات کو سنبھالا دیں گے اور پھر الیکشن میں جائیں گے۔ عمران خان کی ساری سیاست جھوٹ پر مبنی ہے۔ ان خیالا ت کا اظہا ر شا ہدخا قان عبا سی نے ایک نجی ٹی سے انٹر ویو میں کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان وہ شخص ہے جو نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کی میٹنگ میں امریکہ کا نام بھی نہ لکھ سکا اور دعوے یہ ہیں کہ میں نے یہ کہا اور وہ کہا اور پتا چلا کہ امریکہ نے اڈے ہی نہیں مانگے۔