اسلام آباد(ایجنسیاں)سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کابینہ میں جانے اور نہ جانے میں تقسیم دکھائی دے رہی ہے‘ اعلیٰ عدلیہ سے آرٹیکل 63 اے کے حوالے سے رہنمائی مانگی ہے‘ارکان کی نااہلی سے متعلق کیس کا فیصلہ بروقت ہوتا تو آج جو پیچیدگیاں دیکھی جارہی ہیں وہ نہ ہوتیں‘جمہوری اقدارکو پامال اورآئینی شکنی کی گئیضمیر فروشوں نے ووٹ بیچا‘ الیکشن کمیشن خاموش کیوں ہے؟۔ پیر کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پولیس اسمبلی ہال میں داخل ہوئی‘اسمبلی کو ماڈل ٹاؤن بنا دیا گیا تھا شکر ہے کہ اموات نہیں ہوئیں۔