پشاور(وقائع نگار) پشاور میں سحری و افطاری کے دوران بجلی کی آنکھ مچولی نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق واپڈا حکام نے رمضان المبارک میں سحری و افطاری کے اوقات میں بجلی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم اس اعلان کو عملی جامہ نہیں پہنایا گیا اور سحری و افطاری میں بار بار بجلی کی بندش کے باعث شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بجلی بندش کے باعث سحری و افطاری کے دوران خواتین کو امور خانہ داری میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے حکومت فوری طور پر بجلی کی بار بار بندش کا نوٹس لے بصورت دیگر پشاور کی سڑکوں پر رمضان المبارک کے دوران روزے کی حالت میں بھر پور احتجاج کریں گے جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی ۔