• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ مری کیس، روز سماعت، ایک ہفتے میں فیصلہ سنایا جائے گا، لاہور ہائیکورٹ

راولپنڈی(این این آئی، اے پی پی) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے سانحہ مری کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کر نے کا فیصلہ کیا ہے ، ایک ہفتہ میں عدالت فیصلہ سنائیگی ۔

عدالت نے غیر قانونی عمارتوں، تجاوزات کیخلاف آپریشنز اور مری میں ہوٹلوں کی مجموعی تعداد سے متعلق رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت کل 20 اپریل تک ملتوی کردی۔منگل کو سانحہ مری کیس کی سماعت جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے کی۔سانحہ مری کیس کی سماعت روزانہ کروں گا، ایک ہفتہ میں عدالت فیصلہ سنائے گی۔

دور ان سماعت لیگل ایڈوائزر ضلعی انتظامیہ ایڈووکیٹ سید محمد شاہ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے لیگل ایڈوائزر کو مری ہوٹل ایسوسی ایشن سے ملکر ٹی او آرز طے کرنے ہدایت کی۔

عدالت نے کہاکہ ہوٹل ایسوسی ایشن کے ساتھ میٹنگ کرکے رپورٹ عدالت میں جمع کرائیں۔محکمہ ہائی ویز، ریسکیو 1122اور محکمہ موسمیات کے نمائندے بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

اہم خبریں سے مزید