• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فارن فنڈنگ، قانون صرف تحریک انصاف نہیں سب پر لاگو ہوتا ہے، شاہ محمود

اسلام آباد(مانیٹرنگ نیوز) تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نےکہاہےکہ فارن فنڈنگ کیس میں قانون صرف تحریک انصاف نہیں سب پر لاگو ہوتا ہے،ہم گھبرانے والے نہیں ،کیس میں کچھ بھی نہیں ، ہمیں جتنے بھی فنڈز ملے سب قانونی ہیں۔الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ساری توجہ پی ٹی آئی پر ہے لیکن ہم الیکشن کمیشن سے گھبرانے والے نہیں ہیں، ہم تو الیکشن کمیشن میں حاضر ہیں دیگر سیاسی جماعتوں کا کیا ہوگا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس کیس میں کچھ بھی نہیں اور ہمیں جتنے بھی فنڈز ملے سب قانونی ہیں، پی ٹی آئی کو ممنوعہ فنڈنگ نہیں ہوئی جبکہ ہمارے وکیل نے ولی خان کیس کا حوالہ بھی دیا۔

اہم خبریں سے مزید