• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماتحت اداروں کو سہولیات سے آراستہ کیا جائیگا ‘ میئر پشاور

پشاور ( جنگ نیوز )میئر پشاور حاجی زبیر علی نے کہا ہے کہ کیپٹل میٹرو پولیٹن گورنمنٹ پشاور کے ماتحت اداروں کی ضروریات پوری کرنے سمیت اداروں کو تمام تر سہولیات سے آراستہ کیا جائیگا تاکہ عوام اس سے مستفید ہو سکیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کیپٹل میٹرو پولیٹن گورنمنٹ پشاور کے ماتحت اداروں کے افسران کے تعارفی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر چیئرمین تحصیل پشتہ خرہ ہارون صفت ‘ ‘ چیئرمین تحصیل متھرا فرید اللہ کافورڈھیری ‘ ڈپٹی ڈائریکٹر ریگولیشن ایسٹ کامران امجد ‘ ڈائریکٹر فنانس شوکت علی خان ‘ محکمہ تعلیم ‘ صحت ‘ لائیو سٹاک ‘ زراعت ‘ ایریگیشن ‘ پبلک ہیلتھ ‘امورنوجوانان اور دیگر محکموں کے اداروں کے افسران بھی موجود تھے ۔ اجلاس کے دوران افسران نے اداروں کی بہتری کیلئے تجاویز پیش کرنے سمیت مسائل بارے میئر پشاور کو آگاہ کیا جس پر حاجی زبیر علی نے تمام تر مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ شعبہ صحت اور تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں اس سلسلے میں متعلقہ حکام سکولوں اور کلاسز کی تعمیر ‘ اساتذہ و دیگر سٹاف کی کمی اور مسائل بارے آگاہ کریں تاکہ فوری طور پر مسائل کے خاتمے کیلئے اقدامات کئے جا سکیں ۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ پشاور کے مختلف علاقوں میں قائم متعدد سکولوں کو قابضین سے واگزار کراکر اس کو مکمل طور پر فعال کیا جائے تاکہ طلبہ کو گھر کی دہلیز پر تعلیم کی فراہمی ممکن ہو سکے ۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کو ویل چیئرز اور دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے مختلف منصوبوں کیلئے فنڈز رکھے جائیں گے ۔ انہوں نے ڈبلیو ایس ایس پی کو پشاور میں صفائی کے نظام کو بہترکرنے کی بھی ہدایت کیں۔
پشاور سے مزید