کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے دورئہ یورپ کیلئے24 کے بجائے 20 رکنی ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وسیم احمد معاون کوچ ہونگے۔ سلیکشن کمیٹی کے اعتراض کے بعد پی ایچ ایف نے ٹیم میں کچھ ردوبدل کیا ہے۔بدھ کو بھی ٹیم کے کچھ اور کھلاڑیوں کے ویزے موصول ہوگئے ہیں، سیکرٹریہاکی فیڈریشن آصف باجوہ نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کے پاسپورٹس اور ویزا کا پراسس مکمل ہوگیا ہے ۔ صدر پی ایچ ایف خالد سجاد کھوکھر کی منظوری کے بعد ٹیم کا اعلان کیا جائے گا۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض سلیکٹرز نے سلیکشنمیں رائے کو اہمیت نہ دینے پر مستعفی ہونے کی دھمکی دی ہے، ان میں اولمپئن ایاز محمود نمایاں ہیں، سیکرٹری پی ایچ ایف کا کہنا ہے کہ اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ ٹیم کیروانگی 22 اپریل کو طے ہے۔ٹیم پہلے مرحلے میں ہالینڈ کے شہر ایمسٹرڈیم جائےگی جہاں تین روز پریکٹس کے بعد 26 اپریل کو ہالینڈ کے ساتھ پہلا میچ کھیلے گی۔