کراچی (اسٹاف رپورٹر) احتساب عدالت نے شاہد خاقان عباسی اور دیگر کے خلاف ریفرنس کی سماعت سولہ مئی تک ملتوی کردی۔ عدالت میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی و دیگر پیش ہوئے جبکہ سابق ایم ڈی پی ایس او شیخ عمران الحق کے وکیل پیش نہیں ہوئے ۔ عدالت کو بتایا گیا کہ بیرسٹر عمر سومرو عمرہ ادائیگی کےلئے گئے ہوئے ہیں، پیش نہیں ہو سکتے ۔