• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ،بازاروں میں سکیورٹی کیلئے سول ڈیفنس کی معاونت حاصل کرلی گئی

پشاور(لیڈی رپورٹر)پشاور کی تاجر برادری نے بازاروں کی عید الفطر کے حوالے سے پولیس نفری کی کمی کے باعث سکیورٹی اور ہجوم کو کنٹرول کرنے کے لئے سول ڈیفنس کی معاونت حاصل کرلیں ۔ مرکزی تنظیم تاجران پشاور ترجمان شہزاد احمد صدیقی نے عید الفطر کے حوالے سے صوبائی صدر ملک مہر الہی کی ہدایت پر سول ڈیفنس کے ایڈیشنل چیف وارڈن خان گل سے معاونت کیلئے رابطہ کیا۔ جس پر فوری طور پر چیف وارڈن سید فیض علی شاہ نے عیدالفطر کےموقع پرخریداری کے حوالے سے آنے والی خواتین وحضرات جو مسلم مینا بازار، شاہین بازار، ہیریٹیج گھنٹہ گھر آتے ہیں۔ جس کی وجہ سے بازاروں میں کافی ہجوم رہتا ہے۔ اور ٹریفک کے مسائل بھی دیکھنے کو آتے ہیں۔ جس کی وجہ سے لڑائی جھگڑے اوربدنظمی کے اکثر واقعات بھی ماضی میں رونما ہو چکے ہیں۔ ان تمام صورتحال کے پیش نظر سول ڈیفنس کے رضاکار فورس کے جوانوں کو اپنی خدمات سرانجام دینے کے احکامات جاری کیے۔ جو کہ علاقہ پولیس کی مدد سے اپنی خدمات سرانجام دیں گے۔ تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے رونما ہونے کو روکا جا سکے۔
پشاور سے مزید