تہران (اے ایف پی) ایران کے پاسداران انقلاب نے خلیجی ریاست سے تیل اسمگل کرنے و الے ایک بحری جہاز کو ضبط کرلیاہے۔ شمال خلیج فارس سےدو لاکھ لٹر 53؍ہزار گیلن تیل بوشہر اسمگل کیاجارہا تھا۔ بحری محافظوں کے مطابق تیل بردارجہاز کے 8؍ غیر ملکی عملے کو حراست میں لے لیا گیا جنہیں عدالتی اور تحقیقاتی عمل کے لئے عدلیہ کے حوالے کردیاجائے گا۔ جہاز کے عملے کی قومیت معلوم نہیں ہوسکی۔