اسلام آباد (نمائندہ جنگ) شرارتی لڑکو میرا فون نمبر تو ہے تمہارے پاس تو پھر جو کچھ مجھ سے جاننا چاہتے ہو رابطہ کرکے پوچھ کیوں نہیں لیتے جو تمہیں چاہئے ویسے تمہیں شرم آنی چاہئے۔ پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء شیریں مزاری نے یہ پیغام سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس وقت جاری کیا ہے جب مبینہ طور پر ان کی رہائش گاہ پر خفیہ آلات نصب کیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔