کراچی (نیوز ڈیسک) بلوچستان حکومت نے اپنا پرانا طیارہ آزاد کشمیر کی حکومت کو تحفے میں دے دیا ہے۔ اس بات کا اعلان وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم سردار تنویر الیاس کے دورہ کوئٹہ کے موقع پر کیا۔ سرکاری بیان کے مطابق وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے وزیراعلیٰ ہاؤس کوئٹہ میں ہونے والی ملاقات میں طیارہ دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ ’یہ اقدام بلوچستان کے عوام کی جانب سے کشمیر کے عوام کے لیے جذبہ خیر سگالی کا اظہار ہے۔