• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حنیف عباسی اور محمد صادق وزیراعظم کے معاون خصوصی مقرر

اسلام آباد(آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کووزیراعظم شہباز  شریف کے معاون خصوصی تعینات کردئیے گئے۔حنیف عباسی کو وزیراعظم کا معاون خصوصی مقرر کردیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہوگیا ہے۔رہنما ن لیگ حنیف عباسی کا عہدہ وفاقی وزیر کے مساوی ہوگا۔دوسری جانب وزیر اعظم نے سابق سفیر محمد صادق کو بھی معاون خصوصی تعینات کر دیا ہے ،محمد صادق کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہو گا،جس کا باضابطہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید