لاہور(نمائندہ جنگ ) تحریک انصاف کے صوبائی ارکان اسمبلی نے حمزہ شہباز کے حلف سے متعلق فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل لاہور ہائیکورٹ میں دائر کر دی جس پر لاہورہائی کورٹ رجسٹرار آفس نے متعلقہ دستاویز کی عدم موجودگی پر اعتراض عائد کردیا،رجسٹرار آفس نے دستاویزات کے ساتھ اپیل دوبارہ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔سبطین خان اور راجہ بشارت سمیت 17 ارکان اسمبلی نے اپیل میں حمزہ شہباز، وزیراعظم اور صدر کو فریق بنایا ہے،اپیل میں موقف اختیار کیا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ آئین اور قانون کے برعکس ہے۔