• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مراد سعید نے محسن بیگ کے خلاف مقدمہ خارج کرنیکا فیصلہ چیلنج کردیا

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مراد سعید نے سینئر صحافی محسن بیگ کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمہ خارج کرنے کا عدالتی فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔ سنگل بنچ کے عدالتی فیصلے کے خلاف دائر انٹراکورٹ اپیل میں محسن بیگ اور ایف آئی اے کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سنگل بنچ نے 8 اپریل کو فیصلہ سنایا، محسن بیگ کے ریمارکس سے درخواست گزار کی ساکھ کو نقصان پہنچا۔

اہم خبریں سے مزید