لاہور(مانیٹرنگ سیل)اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ ماننے سے انکار کر دیا، PTIآج اس فیصلے کو عدالت میں چیلنج کریگی۔اپنے بیان میں پرویزالٰہی نے کہا کہ صدر اور گورنر کا عہدہ کس لئے ہے، ان کو بائی پاس نہیں کرسکتے، یہ ایک عدالت نہیں، اللّٰہ کی عدالت بھی ہے، گورنر صاحب سے میری بات ہوئی ہے، وہ بھی اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں،صدر صاحب کو بھی دیکھنا پڑے گا کہ یہ معاملات اس طرح کیسے حل ہوسکتے ہیں،الیکشن تو ہوا ہی نہیں کیونکہ ووٹ تو کاسٹ ہی نہیں ہوا ،اسی لئے ہم عدالتوں میں گئے ہیں،آخر کہیں انصاف ہے بھی یا نہیں؟ گورنر اور صدر آئین کے تحت کام کر رہے ہیں۔