• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جو پی ٹی آئی ارکان استعفیٰ نہیں دینا چاہتے انکی رکنیت برقرار رہیگی،پرویز اشرف

لاہور(نمائندہ جنگ)اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ایک آئینی ذمہ داری کو پوراکرنے لاہور آیا تھا۔

خوش اسلوبی سے وزیر اعلی پنجاب کا حلف ہوگیا ہے جو پی ٹی آئی ارکان استعفیٰ نہیں دینا چاہتے ان کی رکنیت برقرار رہیگی جو استعفیٰ دے گا سامنے بٹھا کر لکھوایاجائے گا اور یہ بھی پوچھا جائے گا کہ آپ پر کوئی پریشر تو نہیں تھا ،پارلیمان کے فیصلے پارلیمان میں ہونے چاہییں۔

جلد الیکشن کے معاملات الیکشن کمیشن اور حکومت کو دیکھنے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اہم خبریں سے مزید