کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کے سات کبڈی کھلاڑیوں نے سیمپل بی ٹیسٹ نہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔کبڈی کے کھلاڑیوں نے ممنوعہ قوت بخش ادویات کا استعمال کا اعتراف کر لیاہے۔ عید کی چھٹیوں کے بعد پی او اے کی انکوائری کمیٹی نے بھی کھلاڑیوں کو طلب کر رکھا ہے۔ان کھلاڑیوں کو چار سال کی پابندی کا سامنا ہے ۔قومی کبڈی چیمپئن شپ کے دوران ان کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آئے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کبڈی فیڈریشن نے اپنے طور پر ڈوپ ٹیسٹ کرائے تھے۔