اسلام آباد (ایجنسیاں)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہاہے کہ میری جان کو خطرہ ہے‘ سات افراد میری جان کے درپے ہیں اور مجھے قتل کرنا چاہتے ہیں‘ اگر مجھے کچھ ہوا تو نوازشریف ،شہبازشریف ،حمزہ،سلیمان، سلمان نواز اور راناثنا اللہ ذمہ دار ہوں گے، مقتدر حلقوں اور اسٹیبلشمنٹ سے کہتا ہوں رانا ثناء اللہ کو پٹہ ڈالا جائے‘ رانا ثناء اللہ ملک میں خانہ جنگی چاہتا ہے‘آرمی چیف ، ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی آئی بی کو درخواست دیدی ہے‘میرا دو بار پیچھا کیا گیا، تھانہ سیکرٹریٹ اور کوہسار میں درخواست دے آیا ہوں‘ گرفتاری سے ڈرتاہوں نہ اپنے بھتیجے کی رہائی کی بھیک مانگوں گا،اگر عمران خان اور مجھے گرفتار کریں گے تو لوگ خود اسلام آباد آجائیں گےاور حالات خراب ہوجائیں گے ۔