• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوابشاہ :پیپلز میڈیکل اسپتال آئی سی یو وارڈ اسٹور میں آتشزدگی

نوابشاہ (محمد انور شیخ )پیپلز میڈیکل اسپتال کے آئی سی یو وارڈکے اسٹور میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تاہم آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، انتہائی نگہداشت کے اسٹور میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس کے بعد آئی سی یو وارڈ میں دھواں بھر گیا اور مریضوں میں افراتفری پھیل گئی تاہم آگ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ عملہ نے پہنچ کر آگ پر قابو پالیا آئی سی یو وارڈ آگ سے بالکل محفوظ رہا جبکہ دوائیں ضائع ہوئیں اسپتال انتظامیہ کے مطابق آگ آئی سی یو وارڈ کے دوائوں کے اسٹور میں لگی جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ان کا کہنا تھا کہ آگ ایئر کنڈیشن کے شارٹ سرکٹ کے باعث لگی آتشزدگی کے باعث پیپلز میڈیکل اسپتال کی بجلی منقطع ہو گئی تھی جس کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامناکرنا پڑا۔
اہم خبریں سے مزید