اسلام آباد(این این آئی)سابق وزیرداخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اگر عمران خان کی اداروں سے جنگ ہوجاتی ہے تو اس میں کوئی شک نہیں ہونا چاہیے کہ میں عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا رہوں گا‘ میں عمران خان کو اس جنگ میں حق بجانب سمجھتا ہوں اور اس کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے،فوج کے ساتھ تمام معاملات اچھے چل رہے تھے اور ہم سب ایک پیج پر تھے، پھر ایک دم ہمیںکسی کی نظر لگ گئی‘ ہماری درمیان غلط فہمیاں پیدا ہوگئیں جو نہیں ہونی چاہئے تھیں‘ہم سے کہیں تو غلطی ہوئی ہے‘اسلام آباد آگئے تو پھر تو ہم الیکشن کی تاریخ لئے بغیر وہاں سے نہیں جائیں گے ورنہ ہماری سیاست غرق ہوجائے گی‘ ہم آر یا پار ہوجائیں گے ۔