کراچی (نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عمرانی سرکار نے نااہلی ، منظم بدعنوانی اور بیڈ گورننس کے ریکارڈ قائم کئے ، نیا پاکستان کیا بننا تھا عمران خان نے پرانا پاکستان بھی تباہ کردیا، انہیں اور ان کے حواریوں کو سنگین کھیل کا حساب دینا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران نیازی اور حواریوں کو پاکستان سے کئے گئے سنگین کھلواڑ کا حساب دینا ہوگا، نیا پاکستان کیا بننا تھا ، عمران نیازی نے تو پرانا پاکستان بھی تباہ کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ پونے چار برس قوم کو دلفریب نعروں سے بہلایا گیا جبکہ پاکستان کی تاریخ میں عمرانی سرکار نے نااہلی، آرگنائزڈ کرپشن اور بیڈ گورننس کے ریکارڈ قائم کئے۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ 22 کروڑ عوام کو نوکریوں اور گھروں کے لالی پوپ دیئے گئے، قوم جھوٹ، مکر اور فراڈ کی بنیاد پر بننے والے نئے پاکستان سے نجات پر اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لاتی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ ریاست مدینہ کے جھوٹے دعویداروں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی، عمران نیازی اور حواریوں کو پاکستان سے کئے گئے سنگین کھلواڑ کا حساب دینا ہوگا۔