راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے) راولپنڈی میٹرو بس سروس اور اسلام آباد کی اورنج لائن میٹرو سروس کے اتصال کےباعث صدر سے نیو اسلام آباد ایئر پورٹ تک سفر ممکن ہوگیا ہے۔فیض احمد فیض اسٹیشن سے دونوں میٹرو سروسز کو منسلک کردیا گیا ہے۔لیکن اورنج لائن میٹرو سروس فری سروس کے باجود ابھی تک مسافروں کی تعداد نہیں بڑھ سکی ہے۔اور اوسط روزانہ نو سے دس ہزار مسافر نئی سہولت سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔اورنج لائن سروس کیلئے پنجاب میٹرو اتھارٹی نے پندرہ بسیں فراہم کی ہوئی ہیں۔جوا ورنج لائن کی اپنی بسیں آنے کےبعد واپس کردی جائیں گی۔پی ایم اےزرائع کے مطابق اورنج لائن سروس کیلئے بسوں کے علاوہ ٹیکنیکل سپورٹ بھی فراہم کی جارہی ہے۔زرائع کے مطابق فیض احمد فیض اسٹیشن سے ہر سات منٹ کے بعد مسافروں کو اورنج لائن کی سہولت میسر ہے۔منصوبہ کی آپریشنل اتھارٹی سی ڈی اے ہے۔