کراچی(اسٹاف رپورٹر) جکارتا کے ایشیا کپ تیاری کے بعد قومی ہاکی ٹیم جمعے کو یورپ سے وطن واپس پہنچ گئی ۔ ہیڈ کوچ سیگفرائیڈ ایکمین کے مطابق دورہ نہایت مفید رہا۔ کھلاڑیوں نے بہت کچھ سیکھا۔ ان تجربات کی روشنی میں قومی ٹیم ایشیاء کپ میں اچھا پرفارم کرے گی۔ واضح رہے پاکستان ہاکی ٹیم نے دورہ یورپ کے دوران پانچ میچز کھیلے۔ ہالینڈ اور اسپین کے خلاف دو جبکہ بیلجیم کے خلاف ایک میچ کھیلا۔ پانچ میں سے دو میچز میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی۔ ٹیم کے منیجر خواجہ جنید نے دورے کو ٹیم کی تیاری کے حوالے سے مفید قراردیا اور جو خامیاں سامنے آئی ہیں انہیں دور کیا جائےگا۔