• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دارالامان لاڑکانہ کی انچارج پر سنگین الزامات،شہری کی درخواست اینٹی کرپشن کے حوالے

لاڑکانہ( بیورو رپورٹ) دارالامان لاڑکانہ کی انچارج کے خلاف شہری نے اینٹی کرپشن اور دیگر اداروں کو ایک درخواست کے ذریعے اعلیٰ سطح کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کردیا ہے۔ درخواست میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ دارالامان کی انچارج شمیم آرا دارالامان میں موجود بعض خواتین کو بدکرداری پر مجبور کرنے کے ساتھ ساتھ دارالامان لائی جانے والی بعض خواتین کو ان کے مبینہ عاشقوں سے ملانے کا بھی اہتمام کرتی ہیں جس کی وجہ سے دارالامان لاڑکانہ خواتین کی محفوظ پناہ گاہ کی بجائے بدکرداری کے اڈے کی شہرت اختیار کر گیا ہے۔ دارالامان کی انچارج شمیم آرا نے موقف دینے سے انکار کردیا، درخواست میں مزید الزام عائد کیا گیا ہے کہ محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے ملنے والے فنڈز بھی خورد برد کرکے دارالامان میں موجود خواتین کے ورثا سے بھاری رشوتیں لی جاتی ہیں اور رشوت نہ دینے پر انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ حکام نے درخواست سے متعلق ابتدائی تحقیقات کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے اور ساتھ ہی ساتھ دارالامان کی انچارج شمیم آرا کی جائیداد کی تفصیلات بھی حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ درخواست سے متعلق دارالامان کی انچارج شمیم آرا سے حقائق معلوم کرنے کے لئے جنگ اور جیو کی جانب سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے ملاقات کرنے اور اپنا موقف دینے سے صاف انکار کردیا جس کی وجہ سے ان کا سرکاری موقف سامنے نہیں آسکا۔
ملک بھر سے سے مزید