ہالا(نامہ نگار) وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت اور سماجی تحفظ و پاکستان پیپلز پارٹی رہنما شازیہ عطا مری کا وفاقی وزیر کے منصب پر فائز ہونے کے بعد پہلی بار اپنے آبائی شہر سانگھڑ جاتے ہوئے کھیبر میں قومی شاہراہ پر والہانہ استقبال کیا گیا بدترین ٹریفک جام میں مسافر رل گئے رات دیر گئے ٹریفک بحال کی گئی سینیٹر امام الدین شوقین اور پی پی یوتھ ونگ رہنما نایاب لغاری کی سربراہی میں ہزاروں پی پی کارکنان کھیبر قومی شاہراہ پر موجود تھے جنہوں نے پر وفاقی وزیر کا جوش استقبال کیا شازیہ عطا مری ہاتھ ہلا کر کارکنان کے نعروں کا جواب دیا اس موقع پر شازیہ عطا مری نے پرجوش کارکنان سے وزیر اعظم بلاول بھٹو زرداری کے نعرے لگوائے وفاقی وزیر تخفیف غربت اور سماجی تحفظ شازیہ عطا مری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی طاقت سے سلیکٹیڈ حکومت کو گھر بھیج کر پاکستانی عوام کو ایک عذاب سے نجات دلائی ہے۔