میڈرڈ (نیوز ایجنسیر) تیونس کی انس جابر نے میڈرڈ اوپن ویمنز سنگلز کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ۔ ڈبلیو ٹی اے کے زیر اہتمام ویمنز سنگلز مقابلوں کے فائنل میں انہوں نے امریکا کی جیسیکا پیگولا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 5-7 ، 6-0اور 2-6 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ واضح رہے کہ یہ ان کا دوسرا ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل ہے۔ ادھر مینز سنگلز میں اسپین کے کارلوس الکاریز نے ایک اور اپ سیٹ کردیا، انہوں نے سیمی فائنل میں عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ کو ہراکر فائنل میں جگہ بنالی۔ الکاریز نے کوارٹر فائنل میں رافیل نڈال کو مات دی تھی۔