• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے تربیتی کیمپ شروع

کراچی(اسٹاف رپورٹر) فائیو اے سائیڈ پانچ ملکی ہاکی ٹورنامنٹ کی تیاریوں کیلئے قومی ہاکی کیمپ پیر سے لاہور میں شروع ہوگیا۔ ٹورنامنٹ 4 اور 5 جون کو سوئٹزرلینڈ میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کے لئے ممکنہ 15 کھلاڑی کیمپ میں شامل ہیں ۔ 9 کھلاڑیوں کو 15 مئی کو شارٹ لسٹ کیا جائے گا۔ ٹیم 2 جون کو سوئٹزرلینڈ روانہ ہوگی ۔ایونٹ میں پاکستان، بھارت ، سوئٹزرلینڈ ، پولینڈ اور ملائیشیا شامل ہیں۔
اسپورٹس سے مزید