• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان پولیس کی کارروائیاں،چوبیس گھنٹوں کے دوران 54 ملزم گرفتار

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 54ملزمان کو گرفتار کرلیا۔گرفتار شدگان میں 19اشتہاری اور 9 رہائی یافتہ عادی مجرمان بھی شامل ہیں۔311 لیٹر شراب اورنقدی برآمد، پولیس تھانہ بی زیڈ نے ملزم شہباز سے 10لیٹر شراب، پولیس تھانہ کینٹ نے ملزم وسیم سے 1لیٹر شراب، پولیس تھانہ قطب پور نے ملزم شہزاد سے 140لیٹر شراب، ملزم عمر فاروق سے 150لیٹر شراب اور پولیس تھانہ شاہ شمس نے ملزم شمشاد سے 10 لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔پولیس تھانہ شاہ شمس نے 10ملزمان کو گرفتار کر کےدائو پر لگے8600 روپے برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس تھانہ بی زیڈ نے ملزم خادم حسین، پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے ملزم محمد انصر، پولیس تھانہ مخدوم رشید نے ملزم حق نواز، ملزم محمد قاسم، پولیس تھانہ سٹی شجاع آباد نے ملزم محمد راشد، پولیس تھانہ سٹی جلالپور نے ملزم محمد یونس، محمد تنویر، پولیس تھانہ مظفر آباد نے ملزمان رشید، ملزم عبدالرحمان اور محمد علی کو ون ویلنگ اور تیز رفتاری سے گاڑی چلانے پر گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے۔پولیس تھانہ مظفر آباد نے ملزم یوسف کو غیر قانونی گیس ریفنگ کرنے پر گرفتار کرلیا۔ پولیس تھانہ سٹی شجاعباد نے لیبر انسپکٹر کی نشاندہی پر بچوں سے جبری مشقت کرانے کے الزام میں بھٹہ مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔شاہ شمس اور شاہ رکن عالم پولیس نے لین دین کےتنازعات پر دو افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔پولیس تھانہ کپ نے کارسرکار میں مداخلت کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
ملتان سے مزید