کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ڈیمو کریٹک مومونٹ (پی ڈی ایم ) کے صدر اور جمعیت علماء اسلام کےامیر مولانا فضل الرحمن گزشتہ رات کراچی پہنچ گئے ،مولانا فضل الرحمن نے دارلعلوم کراچی میں وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں شرکت کی ،مولانا فضل الرحمن جمعرات 12مئی کو (آج)سہہ پہر 4 بجے کراچی پریس کلب کا دورہ کریں گے اور میٹ دی پریس سے خطاب کریں گے۔