اسلام آباد(نمائندہ جنگ)احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وفاقی وزیر اسحاق ڈار وغیرہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کرنے کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ بدھ کو سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر جاوہد افضل قریشی، تفتیشی افسر نادر عباس اور وکلاء صفائی عدالت پیش ہوئے اس موقع پر وکلاء صفائی کہ جانب سے کہاگیاکہ ریفرنس کے مرکزی ملزم اسحاق ڈار کے وطن واپس آنے کی اطلاعات ہیں اور ایسی صورت میں اس کی غیر موجودگی میں کوئی بھی فیصلہ ریفرنس پر اثر انداز ہوگا، اس لیے استدعا ہے کہ اسحاق ڈار کہ واپسی تک سماعت ملتوی کر دی جائے، وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا اور سماعت 18 مئی تک کیلئے ملتوی کردی۔