• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، گیس لوڈشیڈنگ نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کردیا

پشاور(وقائع نگار) اخون آباد نیبر ہوڈ کونسل 56 میں گیس لوڈشیڈنگ نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کردیا۔ علاقے سے منتخب کسان کونسلر فاروق صافی کے مطابق محکمہ گیس کے حکام کی جانب سے پشاور بھر میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے اعلانات کئے گئے ہیں تاہم اعلانات کے برعکس گیس لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے جس کے باعث امور خانہ داری میں شدید مشکلات سامنے آرہی ہیں اسی طرح اکثر اوقات بچے ناشتہ کئے بغیر سکولوں کو جاتے ہیں جس کے حوالے سے کئی بار متعلقہ حکام کو درخواستیں دینے سمیت متعلقہ محکمے کے حکام کے ساتھ شکایتیں درج کیں تاہم کوئی شنوائی نہیں ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گیس لوڈشیڈنگ کے باعث علاقہ عوام ایل پی جی گیس استعمال کرنے پر مجبور ہیں ۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ اخون آباد نیبر ہوڈ کونسل 56 میں فوری طور پر گیس لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیا جائے اور لوڈشیڈنگ کا سلسلہ فوری بند کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا راستہ اپنائیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی ۔
پشاور سے مزید