• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی انکوائری کمیٹی نے ڈوپنگ اسکینڈل میں ملوث کبڈی کے سات کھلاڑیوں کو 23مئی کو ہونے والے اجلاس میں طلب کرلیا، پی او اے نے چودھری محمد شفیق کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے رکھی ہے ۔ قومی کبڈی چیمپئن شپ کے دوران13کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ لیے گئے تھے ۔ جس کے بعد سات کھلاڑیوں پر قوت بخش ممنوعہ ادویات کااستعمال ثابت ہوا ہے۔ ان کھلاڑیوں نے اپنی غلطی کا اعتراف کرلیا ہے، اب انکوائری کمیٹی ان کا موقف سننے کے بعد پابندی کی سفارشات فیڈریشن کو بھجوائے گی۔