کوئٹہ(پ ر)فرنٹیئرکور بلوچستان (نارتھ) سبی سکاوٹس علاقے میں بدامنی اور سماجی ناہمواریوں کے خلاف قبائلی تنازعات کے پرامن حل کیلئے کوشاں ہے اس سلسلے میں گزشتہ روز ہیڈکوارٹرز سبی سکاوٹس میں جرگے کا اہتمام کیا گیاجس میں سبی کے دو ذیلی قبائل کے درمیان دیرینہ دشمنی کے خاتمے کیلئے ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے فریقین نے دشمنی کی وجہ سے ایک دوسرے کے افراد کو قتل اور املاک کو بھی بھاری نقصان پہنچایا تھا اس موقع پر قبائلی عمائدین نے فرنٹیئر کور بلوچستان (نارتھ) کے بدامنی کے خاتمے کیلئے اقدامات کو سراہتے ہوئے امن و امان کی بحالی کیلئے ایف سی کے ساتھ مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔