• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور صدر میں پروفیشنل ٹیکس کی شر ح میں کمی لانے کا مطا لبہ

پشاور (لیڈی رپورٹر)سر حد چیمبر ا ٓف کامر س اینڈ انڈسٹری کے صدر حسنین خور شید ا حمد اور چیف ایگزیکٹو آفیسر( CEO)کنٹو نمنٹ بور ڑ پشاور عا مر رشید کے در میا ن کینٹ ایر یا اور صدر بازار کے تا جر بر داری کو د رپیش مسا ئل کو فوری حل کرنے ا و ر کاروباری طبقہ کو سہو لیات کی فرا ہمی بار ے مل کر کام کر نے پر اتفاق را ئے ہو ا ۔ یہ ا تفاق ر ائے گذشتہ روز سر حد چیمبر کے صدر حسنین خور شید کی سر بر اہی میں تا جر و ں کے نما ئند ہ وفد کی سی ای او کنٹو نمنٹ بور ڑ پشاور عا مر رشید سے ملاقات کے دوران ہو ا ہے وفد میں مجیب الر حما ن، وقارزکی، سر اج ا ٓفریدی، ظہور خا ن، نثا ر احمد اور دیگر شا مل تھے۔وفد نے پشاور صدر میں پروفیشنل ٹیکس کی شر ح میں کمی لانے کا مطا لبہ کیا جبکہ صدر میں روڑ اما م بار ہ گاہ سے متصل یو ٹرن کے قر یب بلا ک کو ہٹا نے سمیت صفا ئی و ستھا ئی، پا نی کے چھنکا وْ، خفیہ کیمروں کو فعا ل بنا نے، تجا وازت اور پا رکنگ ما فیا کے خلاف مو ثر کار وائی عمل میں لانے کیلئے جلداقد اما ت اْٹھا نے پر زور دیا گیا۔ اجلاس میں یو نا ئیڈ پلازہ کے قریب دا خلی راستے کو کشا دہ کر نے، مو ٹر سا ئیکل کیلئے با قاعدہ پارکنگ کا انتظا م کرنے کے حو الے سے بھی مو ثر اقدامات اْٹھا نے کا مطا لبہ کیا گیا ہے۔ملاقات کے دوران سی ای او کو بتا یاگیا ہے کہ ڈین سنٹر پشاور کے مسئلہ کنٹونمنٹ بور ڑ پشاور کے پا س زیر غو ر ہے اور اس مسئلہ کے فوری حل کے لئے اقدا مات کو تیز کئے جا ئیں۔ بعد ا زاں چیف ایگزیکٹو آفیسر CEO))کنٹو نمنٹ بور ڑ پشاور عا مر رشید نے سر حد چیمبر ا ٓف کامر س اینڈ انڈسٹری کے صدر حسنین خور شید ا حمد اور وفد کے دیگر اراکین کے سفارشات و تجاویز سے مکمل اتفاق کیا اور یقین دلایا ہے کہ تا جر برداری کے مسا ئل ان سفارشات کی روشنی میں حل کر نے کے لئے بھر پور اور مو ثر اقد امات کئے جا ئیں گے۔ سی ای او کا کہنا تھا کہ کار وباری طبقہ کو سہولیا ت کی فرا ہمی اور انکے مسا ئل تر جیجا ت بنیادوں حل کیا جا ئیگا۔
پشاور سے مزید