• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معیشت کی تباہی اور ڈالر کی تاریخی بلندی کے ذمہ دار عمران خان ہیں، مریم اورنگزیب

اسلام آباد( نمائندہ جنگ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے معیشت کی تباہی، ڈالر کی تاریخی بلندی کا مجرم عمران خان کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو گھمبیر مسائل کی دلدل میں عمران خان نے دھنسایا، ملک میں چار سال نالائقوں، نااہلوں، کارٹلز اور عمران مافیا کی حکومت کی وجہ سے معاشی دہشتگردی کی گئی، آج ڈالر کی قدر میں اضافے کے ذمہ دار عمران خان ہیں، ڈالر 193 روپے پر عمران خان کی وجہ سے گیا، آئی ایم ایف معاہدے پر عمران خان نے دستخط کئے جس کی سزا عوام کو مہنگائی کی صورت میں مل رہی ہے۔ تحریک انصاف کے رہنمافواد چوہدری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملک میں چار سال نالائقوں، نااہلوں، کارٹلز اور عمران مافیا کی حکومت کی وجہ سے معاشی دہشتگردی کی گئی، آج ملک میں معاشی عدم استحکام عمران صاحب کی وجہ سے ہے، پٹرول کی مد میں عمران خان نے اپنی ناکام سیاست کو بچانے کیلئے ناقابلِ تلافی نقصان کیا جو آج عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔

اہم خبریں سے مزید