• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، ورک فرام ہوم ختم ہونے پر 800 ملازمین کا دفتر آنے سے انکار، مستعفی ہوگئے

نئی دہلی (جنگ نیوز)بھارت میں ایک ٹیک کمپنی کے تقریباً 8 سو سے زائد ملازمین گزشتہ 2 ماہ کے اندر ورک فرام ہوم ختم ہونے پر دوبارہ دفتر بلائے جانے پر نوکری سے مستعفی ہوچکے ہیں۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق ان ملازمین نے رضاکارانہ طور پر استعفیٰ دیا کیونکہ وہ کورونا کے بعد سے پچھلے دو سال سے گھر سے کام کرنے کے بعد دفتر واپس نہیں جانا چاہتے تھے۔

اہم خبریں سے مزید