اسلام آباد(نمائندہ جنگ) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے صدر اور جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان نے قومی اسمبلی کےاسپیکر راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کی جس میں ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی بھی موجود تھے ، اس موقع پر ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور معاشی بحران کے حوالے سے پیدا ہونیوالی قومی اور حکومتی مشکلات پر تبادلہ خیال ہوا۔