• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاطمہ بتول

بچو! بھڑ ایک چھوٹا سا کیڑا ہوتا ہے جسے انگریزی میں Yellow paper wasp کہتے ہیں اس کا سائنسی نام Polistes wattii ہے اور تعلق کیڑوں کے Vespidae خاندان سے ہے۔ اس کیڑے کے 300 سے زائد مختلف اقسام ہیں۔ یہ کیڑے انسانی آبادی میں گھروں میں رہنا پسند کرتے ہیں۔ یہ اپنا چھتا پودوں اور درختوں سے باریک ریشے اکٹھے کر کے اور اپنے لعاب میں مکس کر کے بناتے ہیں۔ یہ چھوٹے کیڑے مکوڑوں کا شکار کرتے ہیں اور اس کو بطور خوراک استعمال کرتے ہیں۔

سب سے پہلے ایک بھڑ مکھی اکیلے چھتا شروع کرتی ہے، جس میں ایک ہی خانہ ہوتا ہے۔ اس ایک خانے میں انڈا دینے کے بعد جب بچہ نکل آتا ہے تو اس کی ماں اس کو دن میں کئی دفعہ نرم خوراک لا کر دیتی ہے۔

بلوغت کے بعد وہی مکھی اپنے ماں کا ہاتھ بٹاتی ہے اور اسی طرح وہ چھتا اور اس میں مکھیوں کی تعداد وقت کے ساتھ بڑھتی جاتی ہے۔ اس مکھی کے زہر میں hyaluronidase، histamine اور phospholipase وغیرہ کیمیکلز ہوتے ہیں۔ 

اس کے ڈنک کا نقصان مختلف لوگوں میں مختلف ہوتا ہے۔ اس کا انحصار بندے پر ہے کہ وہ اسکے زہر کو کتنے حساس ہوتے ہیں۔ کچھ لوگوں پر اس کے زہر کا زیادہ اثر ہوتا ہے جبکہ کچھ لوگوں پر کم، البتہ درد ہر کسی کو ہوتا ہے۔