• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیگ اسپنر زاہد محمود کی والدہ انتقال کرگئیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر زاہد محمود کی والدہ انتقال کرگئیں۔دادو سے تعلق رکھنے والےزاہد محمود نے والدہ کے انتقال کی افسوسناک خبر ٹوئٹر پر دی۔اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’میری جنت، میری ماں ہمیں چھوڑ کر چلی گئی ہے۔ ان کی مغفرت کیلئےدعا کریں۔ راشد لطیف، کامران اکمل اور عابد علی سمیت سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے زاہد محمود کی والدہ کے انتقال پر گہرے دُکھ کا اظہار کیا گیا ہے۔

اسپورٹس سے مزید