• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں فائرنگ، نوجوان لڑکی جاں بحق 3 افراد زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں نو جوان لڑکی جاں بحق اور 3افراد زخمی ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق کٹی پہاڑی قصبہ کالونی بسم اللہ مسجد کے قریب واقع گھر میں فائرنگ سے نوجوان لڑکی جاں بحق جبکہ نوجوان شدید زخمی ہو گیا ، لاش اورزخمی کوعباسی اسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں لڑکی کی شناخت 18 سا لہ آمنہ دختراسلم اور زخمی کی18سالہ عمیر ولد حبیب کے نام سے ہوئی ہے ۔ پاپوش نگر قبرستان ہوٹل کے قریب جھگڑے کے دوران فائرنگ سےایک شخص زخمی ہو گیا ، جسےعباسی اسپتال منتقل کیا گیا ،جہاں اس کی شناخت 35سالہ رمیز خان ولد عظمت اللہ کے نام سے ہوئی ہے ۔ قصبہ ایم پی آرکالونی کشتی والی بلڈنگ کے قریب فائرنگ ایک شخص شدید زخمی زخمی ہو گیا ،جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا،جہاںزخمی کی شناخت 30سالہ آدم ولد شمار کے نام سے ہوئی ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید