راولپنڈی (آئی این پی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کہاہے کہ نگران حکومت آنی ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ پٹرول گیس بجلی بڑھانی ہے یا الیکشن کرانے ہیں یا گرفتاریاں کرنی ہیں۔
200 کا ڈالر اور ڈیفالٹ ہونے سے بچنے کے لیے عبوری معیشت دان زیر غور ہے۔اپنا ڈی جی ایف آئی اے، آئی بی لا کر سارے کیس ختم کروانے ہیں۔ ان حالات پر 31 مئی تک اہم فیصلے ہو جائیں گے۔