• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کے فونز، CCTV فوٹیجز میں گمشدگی کے شواہد نہ مل سکے

کراچی(ٹی وی رپورٹ)سابق وزیراعظم عمران خان کے موبائل فونز گم ہونے کے شہباز گل کے دعوے پر سیالکوٹ ایئرپورٹ انتظامیہ اور ایئرپورٹ سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے نوٹس لے لیا۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کے طیارے کی لینڈنگ سے روانگی تک سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا گیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیجز سے مبینہ گمشدہ موبائل فونز کی چوری سے متعلق کوئی شواہد نہ مل سکے۔ عمران خان نے خصوصی طیارے پر سیالکوٹ لینڈنگ کی تھی اور ان کے ہمراہ طیارے میں شہبازگل، شاہ محمود قریشی اورجہاز کا عملہ سوار تھا۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کو سیالکوٹ ایئرپورٹ پر شفقت محمود نے ریسیو کیا تھا۔