لاہور (پرویز بشیر ) مسلم لیگ ن اپنے اتحادیوں کے ساتھ ملکر معیشت کو بہتر بنانے کیلئے دوررس اقدامات کر رہی ہے، اس ضمن میں سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو وطن واپسی کا پیغام دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق موجودہ گھمبیر معاشی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اسحاق ڈار نے واپسی کا عندیہ دے دیا ہے۔