• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

”ڈالر“ کو پکڑنے کی تیاری، لائٹنگ کا نزلہ ٹھیکیدارپر، پی سی بی کا راجا کیلئے فیصلہ، احوال ”جیو پاکستان“ میں

کراچی (جنگ نیوز) نہ حکومتی نظام ہے نہ آئینہ عہدیدار، پنجاب جانے کیسے چل رہا ہے، اسمبلی نمبرز دیکھیں تو صورتحال اور زیادہ گھمبیر ہے۔ دوسری طرف اتحادیوں نے طے کر لیا ہے کہ اگر حکومت کرنی ہے تو تمام چیلنجز سے نمٹنے کی تیاری کرنا ہوگی اور سب سے پہلے ڈالر کو پکڑنا ہے۔ وہاں کوہاٹ جلسے کی لائٹنگ پر اپنے قائد کی برہمی کا نزلہ شہریار آفریدی نے ٹھیکیدار پر نکال دیا۔ وہ کچھ تو خیال کریں۔ اور کھیل پر نظر ڈالیں تو حکومت نے چیئرمین پی سی بی کے حوالے سے راجا کو اپنا فیصلہ سنا دیا۔ اِن تمام موضوعات کا تفصیلی احوال جمعرات کو ”جیونیوز“ کے مارننگ شو ”جیو پاکستان“ میں پیش کیا جائے گا۔ عبداللہ سلطان اور ہما امیر شاہ کی میزبانی میں پروگرام صبح9 بجکر5منٹ پر نشر ہوگا۔

اہم خبریں سے مزید