میونخ (جنگ نیوز) کیریئر میں ناقابل شکست رہنے والے ترک باکسر موسیٰ یامک جرمنی میں ایک فائٹ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگئے۔ ان کا مقابلہ یوگینڈا کے حمزہ وینڈیرا سے ہورہا تھا، دوسرےرائونڈ میں حمزہ نے ان پر خوب مکے برسائے، اس پر وہ لڑکھڑائے پھر خود کو سنبھال کر رنگ میں اسٹول پر بیٹھ گئے، تاہم رائونڈ کے اختتام پر وہ گرگئے، اسپتال پہنچانےپر ڈاکٹر نے 38سالہ موسیٰ کی موت کو تصدیق کردی۔