راولپنڈی(ایجنسیاں)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت اپنے خلاف کیسزخاتمے کرانے کیلئے ایف آئی اے، نیب اوراے این ایف پردباؤ ڈال رہی ہے جو شرمناک اورافسوسناک ہے‘یہ ہفتہ بہت اہم ہے ‘تین روز میں اہم فیصلے ہوسکتے ہیں ۔گزشتہ روز اپنے بیان میں شیخ رشید کا کہناتھاکہ سپریم کورٹ کا سوموٹو نوٹس لینا تاریخی اورسنہرا فیصلہ ہے، اب اداروں اورعدلیہ پراہم ذمہ داری آجاتی ہے تاکہ بیورو کریسی دیانت دارانہ اورایمان دارانہ فیصلے کرسکے۔دریں اثناء میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ ایک ہفتے میں نگراں حکومت کا فیصلہ ہوسکتا ہے۔ سابق وفاقی وزیرکا کہناتھا کہ انہوں نے اقتدارمیں آتے ہی ثنااللہ عباسی کو تبدیل کیا، ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر پربیان بدلنے کیلئے دبا ڈالا۔