• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی بم دھماکے کے ملزمان کا تعلق ایران سے نہیں، ایرانی سفارتخانہ

اسلام آباد(محمد صالح ظافر) اسلام آباد میں ایران کے سفارتخانے نے ان الزامات کی سختی سےتردید کی ہے کہ کراچی بم دھماکے کے ملزمان کا تعلق ایران سے ہے، اعلامیہ کے مطابق یہ الزامات قطعئ طور پر ناقابل قبول اور غیر پیشہ ورانہ ہیں۔ قبل ازیں کاؤنٹر ٹیرورزم کراچی کے محکمے نے کہا تھا کہ صدر کراچی میں ہونے والے بم دھماکے میں ملوث ملزم اللہ ڈنو ایران سے ملزمان کے رابطے میں تھا اور ہدایات لے رہا تھا۔ ایرانی سفارتخانے نے ان الزامات کو مسترد اور ناقابل قبول قرار دیا۔ سفارتخانے کا کہنا تھا کہ ایسے الزامات لگانے والے دونوں ممالک کی دوستی میں دراڑ ڈالنا چاہتے ہیں۔ سفارتخانے نے میڈیا سے گزارش کی کہ وہ بے سرو پا الزامات شائع کرکے ایسے افراد کا آلہ کار نہ بنیں۔

اہم خبریں سے مزید