کراچی (نیوزڈیسک )بلوچستان میں چلغوزوں کے قیمتی جنگلات میں دو ہفتوں کے دوران تیسری مرتبہ آگ لگ گئی۔ آگ بجھانے کی کوششوں کے دوران 3مقامی افراد جھلس کر ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے۔پہاڑوں پر ریسکیو کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ خیبر پختونخوا سے ملحقہ بلوچستان کے ضلع شیرانی میں چلغوزوں کے جنگل کے زیادہ گھنے حصے میں لگی ہے جس کی لپیٹ میں قریبی انسانی آبادیوں کے آنے کا خطرہ ہے اس لیے لوگوں نے محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی شروع کردی ہے۔